Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / گورنر نرسمہن سے چیف منسٹر کے سی آر کی ملاقات

گورنر نرسمہن سے چیف منسٹر کے سی آر کی ملاقات

حیدرآباد۔/17مئی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج راج بھون پہنچ کر گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے خشک سالی کی صورتحال اور کسانوں کو بچانے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات کی تفصیلات بیان کی۔ انہوں نے آبپاشی پراجکٹس اور خاص طور پر پڑوسی ریاستوں سے آبی تنازعات کی یکسوئی کی مساعی کا ذکر کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے 2جون کو تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والی تقاریب کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے انتظامات کی تفصیل بیان کی اور گورنر سے تجاویز حاصل کی۔ انہوں نے انتظامات کے سلسلہ میں قائم کی گئی کابینی سب کمیٹی سے بھی واقف کرایا۔ چیف منسٹر کے قریبی ذرائع نے اس ملاقات کو خیرسگالی قرار دیا ہے تاہم پارٹی کے حلقوں میں کابینہ میں ردوبدل کے مسئلہ پر بات چیت کی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT