Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر نرسمہن سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ملاقات

گورنر نرسمہن سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ملاقات

حیدرآباد 25 مارچ ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج راج بھون میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی ۔ سمجھا جارہا ہے انہوں نے اسمبلی بجٹ اجلاس کے اختتام کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا جو 29 مارچ کو ختم ہو رہا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوںنے ریاست کی موجودہ صورتحال اور اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران سامنے آئے امور پر بھی گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ چونکہ تلنگانہ حکومت 4 اپریل کو نئی آئی ٹی پالیسی کا اعلان کرنے والی ہے ایسے میں چیف منسٹر کی گورنر سے ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ چیف منسٹر نے بجٹ امور پر بھی گورنر سے تبادلہ خیال کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT