Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر نرسمہن کا آج سے 3 روزہ دورہ دہلی

گورنر نرسمہن کا آج سے 3 روزہ دورہ دہلی

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ریاستی گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن دو تا تین روزہ دورہ پر کل یعنی 24 جولائی کی شام دہلی کے لیے روانہ ہوں گے ۔ مسٹر نرسمہن دہلی پہونچنے کے بعد 25 جولائی اور 26 جولائی کے دوران وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی ، مرکزی وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ کے علاوہ مرکزی وزیر قانون و انصاف سے بھی ملاقات کریں گے اور ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش میں پائے جانے والے حالات بالخصوص ہائی کورٹ کی تقسیم و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ راج بھون کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن توقع ہے کہ صدر جمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی سے بھی ملاقات کریں گے بلکہ صدر جمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی کے صدر ہند کی حیثیت سے چار سال کی تکمیل کے سلسلہ میں انہیں مبارکباد پیش کریں گے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مسٹر نرسمہن مذکورہ شخصیتوں سے ملاقات کے مقررہ اوقات کے مطابق ملاقات کریں گے اور گورنر کے دورہ دہلی میں مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ہوسکتا ہے کہ 26 جولائی بروز منگل کی شب یا 27 جولائی بروز چہارشنبہ دہلی سے حیدرآباد واپس ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT