Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر نرسمہن کی میعاد میں توسیع کی مخالفت

گورنر نرسمہن کی میعاد میں توسیع کی مخالفت

 

 

حیدرآباد۔/19جولائی ، ( سیاست نیوز) دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی میعاد میں توسیع کی ایک سیاسی جماعت کی جانب سے شدت سے مخالفت کی جارہی ہے۔ نئی دہلی میں اس سلسلہ میں لابی کام کررہی ہے۔ گورنر کی میعاد کے تعلق سے پھر ایک مرتبہ سرگوشیاں جاری ہیں۔ سیاسی حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ تلنگانہ حکومت گورنر نرسمہن کی میعاد میں توسیع کیلئے مرکز کے فیصلہ کا بے صبری سے انتظار کررہی ہے۔ گورنر کی حیثیت سے ای ایس ایل نرسمہن نے آندھرا پردیش کی تقسیم کے دوران سرگرم رول ادا کیا تھا اور ریاست کی علحدگی کے عمل کو پرامن طریقہ سے انجام دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے گورنر کی حیثیت سے اپنی 6 سالہ میعاد کو مکمل کرلیا ہے اور مرکزی حکومت ان کی میعاد میں مزید چند ماہ کی توسیع پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔صدرجمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے پیش نظر گورنر نرسمہن کو توسیع دی جائے گی۔ تلنگانہ کے سیاسی قائدین نے مرکز پر زور دیا ہے کہ انہیں تبدیل کیا جائے۔ اگرچیکہ نائب صدارتی امیدوار کے انتخاب کے دوران ان سے مشاورت بھی کی گئی تھی اور ان کے نام کی تجویز رکھی گئی تھی لیکن یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ تلنگانہ کے کئی قائدین نرسمہن کی میعاد میں توسیع نہیں چاہتے اور اس بات سے وزیر اعظم نریندر مودی کو واقف کرایا گیا ہے۔ تلنگانہ کے قائدین نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی اور بی جے پی صدر امیت شاہ سے بھی نمائندگی کرتے ہوئے نرسمہن کی میعاد میں توسیع کی مخالفت کی گئی۔ ایک سیاسی پارٹی کے لیڈر نے گورنر کی میعاد میں توسیع کی شدید مخالفت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT