Tuesday , October 24 2017
Home / سیاسیات / گورنر ٹاملناڈو بنواری لال پروہت کی حلف برداری

گورنر ٹاملناڈو بنواری لال پروہت کی حلف برداری

چینائی۔6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنواری لال پروہت کو آج ٹاملناڈو کے 25 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا اور وہ ایسے وقت ریاست کی دستوری ذمہ داری سنبھال رہے ہیں جب یہاں برسراقتدار آل انڈیا انا ڈی ایم کے میں سیاسی رسہ کشی دیکھنے میں آرہی ہے اور اپوزیشن کی طرف سے فلور ٹسٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس مدراس ہائی کورٹ جسٹس اندرا بینرجی نے سابق گورنر آسام پروہت کو یہاں راج بھون میں منعقدہ تقریب میں عہدے کا حلف دلایا۔ خدا کے نام پر حلف لیتے ہوئے پروہت نے کہا کہ وہ ٹاملناڈو کے گورنر کے عہدے کو دیانتداری سے نبھائیں گے۔ چیف منسٹر کے پلانی سوامی، ان کے کابینی رفقاء اور کارگزار صدر ڈی ایم کے و اپوزیشن لیڈر ایم کے اسٹالن و دیگر موجود تھے۔ سینئر بی جے پی قائدین بشمول مرکزی وزیر پی رادھا کرشنن بھی تقریب میں شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT