Monday , March 27 2017
Home / سیاسیات / گورنر ٹاملناڈو سے سیاسی جماعتوں کی نمائندگی

گورنر ٹاملناڈو سے سیاسی جماعتوں کی نمائندگی

چینائی ۔ 19فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ٹاملناڈو ای کے پلانی سوامی ،اپوزیشن ڈی ایم کے اور ناراض کیمپ کی قیادت کررہے او پنیر سیلوم نے آج گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ سے علحدہ ملاقات کی ۔ پلانی سوامی نے اپنے کابینی ساتھیوں کے ہمراہ آج راج بھون میں گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ سے ملاقات کی ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ خیرسگالی ملاقات تھی ۔ ملاقات کرنے والے وزراء میں پی تنگامنی ‘ ایس پی ویلومنی ‘ سی وی شان موگھم اور ڈی جیاکمار شامل تھے ۔ چیف منسٹر پلانی سوامی نے گورنر ودیا ساگر راؤ کو گلدستہ پیش کیا اور اُن کے ساتھ مختصر تبادلہ خیال کیا ۔ ان کی حکومت کی حکومت کی تائید میں 122 اور مخالفت میں 11ووٹ حاصل ہوئے ہیں ۔ اس طرح انہوں نے کل بھاری اکثریت کے ساتھ خطہ اعتماد حاصل کرلیا ہے ۔ ڈی ایم کے وفد نے کل اسمبلی میں ہوئی رائے دہی کے تعلق سے گورنر سے شکایت کی اور اسے کالعدم کرنے کی خواہش کی ۔ پنیر سیلوم نے بھی اسمبلی میں منظورہ تحریک اعتماد کو تسلیم نہ کرنے کی درخواست کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT