Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر ٹاملناڈو پر مرکز کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام : نارائنا

گورنر ٹاملناڈو پر مرکز کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام : نارائنا

حیدرآباد ۔ 13فبروری ( سیاست نیوز) قومی سکریٹری سی پی آئی و انچارج ٹاملناڈو مسٹر کے نارائنا نے گورنر پر مرکزی حکومت کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام عائدکیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاملناڈو میں ششی کلاء کو درکار اکثریت حاصل ہونے کے باوجود گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ محض مرکز کے اشاروں پر تشکیل حکومت کی دعوت نہیں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سسٹم ریاست کی ترقی کے حق میں مفید ثابت نہیں ہورہا ہے ۔ گورنر کو کٹھ پتلی بنادیا گیا ہے اور وہ مرکز کی ایماء پر کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بی جے پی حکومت کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ ہوچکا ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ میں بھی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر آمرانہ انداز میں حکومت کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ جدوجہد کے دوران کے سی آر جنہیں حقیقی دوست کہا کرتے تھے ‘ اقتدار ملنے کے بعد اب انہی حقیقی دوستوں کو اپنا دشمن قرار دے رہے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT