Thursday , March 23 2017
Home / سیاسیات / گورنر ٹاملناڈو کو یو پی کی مثال دیکھنا چاہیئے: چدمبرم

گورنر ٹاملناڈو کو یو پی کی مثال دیکھنا چاہیئے: چدمبرم

نئی دہلی۔/14فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ سپریم کورٹ نے آل انڈیا انا ڈی ایم کے جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کو بدعنوانی کے کیس میں سزاء برقرار رکھی ہے، سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج کہا کہ گورنر ٹاملناڈو کو یو پی کی مثال دیکھتے ہوئے اگر دو دعویدار ہیں تو اسمبلی میں جامع رائے دہی پر زور دینا چاہیئے۔ ایک بیان میں سابق مرکزی وزیر داخلہ و فینانس  نے کہا کہ انا ڈی ایم کے لیجسلیٹرس کو اپنا لیڈر منتخب کرنا ہوگا۔ انہوں نے اتر پردیش کے معاملہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہی دعویدار ہے تو گورنر اس دعویدار کو حلف دلاتے ہوئے اس سے اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے کہہ سکتے ہیں۔ اگر دو دعویدار ہیں تو گورنر کو چاہیئے کہ ایوان میں جامع رائے دہی کرائیں۔ 1998ء میں سپریم کورٹ نے یو پی اسمبلی میں عددی طاقت کی آزمائش کا حکم دیا تھا تاکہ دو دعویداروں جگدمبیکاپال اور کلیان سنگھ کے درمیان یہ پتہ چل جائے کہ کسے وزارت اعلیٰ کیلئے درکار اکثریت حاصل ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT