Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / گورنر کا اقدام داغدار ، دستوری عہدہ کے لائق نہیں : ہائیکورٹ

گورنر کا اقدام داغدار ، دستوری عہدہ کے لائق نہیں : ہائیکورٹ

گوہاٹی ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گوہاٹی ہائیکورٹ نے اروناچل پردیش کے گورنر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مجلس وزراء کے تعاون سے اپنا فرض ادا کرنا چاہئے لیکن اپوزیشن کے مطالبہ پر اسمبلی کا اجلاس قبل از وقت طلب کرتے ہوئے انہوں نے ایک ایسی کارروائی کی ہے جسے داغدار اور دستوری عہدہ کے وقار کے خلاف قرار دیا جاسکتا ہے۔
درکار تعداد موجود نہ ہونے پر پارلیمنٹ کے اجلاس ملتوی
نئی دہلی ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) درکار تعداد موجود نہ ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اجلاس اچانک ملتوی کردیئے گئے۔ کانگریس کے احتجاج کی بناء پر التوا کے بعد جب اجلاس کا ڈھائی بجے دن دوبارہ آغاز ہوا تو دونوں ایوانوں میں ارکان کی درکار تعداد موجود نہیں تھی۔ چنانچہ دونوں ایوانوں کے اجلاس اچانک ملتوی کردیئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT