Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / گورنر کرن بیدی کی برطرفی کیلئے کانگریس قائدین کی بھوک ہڑتال

گورنر کرن بیدی کی برطرفی کیلئے کانگریس قائدین کی بھوک ہڑتال

پڈوچیری 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برسر اقتدار کانگریس وزراء اور دیگر قائدین نے آج یہاں ایک روزہ بھوک ہڑتال مناتے ہوئے پڈوچیری کی لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ کرن بیدی پر اسمبلی کیلئے تین نامزد اراکین کو حلف دلانے پر تنقیدیں شروع ہوئی ہیں۔ صدر پڈوچیری پی سی سی اور وزیر تعمیرات اے نمسی وایم، وزیر بہبود ایم کنڈا سامی اور وزیر صنعت شاہجہاں کے علاوہ پارٹی ایم ایل سیز نے صبح سے شام تک بھوک ہڑتال میں حصہ لیا۔ احتجاجیوں سے خطاب میں پی سی سی لیڈر نے کہاکہ جب سے کرن بیدی نے گزشتہ سال مئی میں عہدہ سنبھالا، وہ کانگریس حکومت کو پریشان کرنے کیلئے اپنے حقیقی رنگ دکھاتی آئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT