Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / گورنر کشمیرکی جانب سے اڈوائزرس کے تقرر پر عمر عبداللہ کا ریمارک

گورنر کشمیرکی جانب سے اڈوائزرس کے تقرر پر عمر عبداللہ کا ریمارک

سرینگر ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ گورنر این این ووہرہ کی جانب سے اڈوائزرس کا تقرر اس بات کا اشارہ ہیکہ ریاست میں صدر راج کی فوری برخاستگی نہیں ہوگی۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ آیا اس سال ریاست میں تازہ انتخابات ہوں گے۔ گورنر کی جانب سے اڈوائزرس کا تقرر اس بات کا واضح اشارہ ہیکہ ریاست سے صدر راج برخاست نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ جموں کشمیر میں تازہ انتخابات ہوسکتے ہیں۔ ان کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب گورنر این این ووہرہ نے آئی ایس عہدیداروں پرویز دیوان اور خورشید غنی کو اڈوائزرس کی حیثیت سے مقرر کیا تاکہ نظم و نسق چلانے کیلئے ان کی مدد کی جاسکے۔ اس وقت جموں کشمیر میں 8 جنوری سے صدر راج نافذ ہے۔ چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد نئی حکومت سازی نہیں ہوسکی۔ پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان 10 ماہ کا اتحاد سردمہری کا شکار ہے۔ آئندہ حکومت بنانے کیلئے اب تک کسی نے بھی دعویٰ پیش نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT