Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر کیجانب سے سنکرانتی کی مبارکباد

گورنر کیجانب سے سنکرانتی کی مبارکباد

حیدرآباد۔ 14 جنوری (آئی این این) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے عوام کو سنکرانتی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سنکرانتی کا فصل سے زیادہ تعلق ہے اور ہمارے ثقافتی سماج میں اس کی نمایاں اہمیت ہے۔ یہ تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ یہ تہوار آپسی بھائی چارہ ، اُخوت اور محبت کو پروان چڑھانے کا ذریعہ ہے۔ اس تہوار کے موقع پر وہ عوام کو پھر ایک بار دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT