Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر کی جانب سے 15 اگست کی شام ایٹ ہوم

گورنر کی جانب سے 15 اگست کی شام ایٹ ہوم

حیدرآباد۔ 13 اگست (سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر راج بھون میں 15 اگست کی شام ایٹ ہوم استقبالیہ کا اہتمام کریں گے۔ گورنر کی جانب سے ایٹ ہوم دیئے جانے کے پیش نظر راج بھون جانے والی سڑک پر ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ممتاز شخصیتوں اور مہمانوں کی کثیر تعداد اس پروگرام میں شرکت کریں گے اور موٹر گاڑیوں میں اضافہ کی وجہ سے ٹریفک کا رخ موڑ دیا جارہا ہے۔ گورنر کے ایٹ ہوم میں شرکت کرنے والی شخصیتوں کی موٹر گاڑیوں کو ان کے نشاندہی کردہ پارکنگ مقامات پر ٹھہرانا ہوگا۔ مجسمہ راجیوگاندھی سوماجی گوڑہ تا خیریت آباد جنکشن یعنی راج بھون روڈ پر دونوں جانب موٹر گاڑیاں کھڑی کی جاسکتی ہیں۔ گورنر کے ایٹ ہوم میں دونوں تلگو ریاستوں کے چیف منسٹروں کے علاوہ دونوں ڈپٹی چیف منسٹرس شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT