Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنر کی حیثیت سے میرے گنتی کے دن : نرسمہن

گورنر کی حیثیت سے میرے گنتی کے دن : نرسمہن

حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) گورنر آندھراپردیش اور تلنگانہ ای ایس ایل نرسمہن نے یہاں ایک تقریب کے دوران یہ قیاس آرائی کی کہ گورنر کی حیثیت سے ان کے اب گنتی کے دن رہ گئے ہیں ۔ انہوں نے اس طرح کا ریمارک اس سے پہلے کبھی نہیں کیا تھا ۔ 2009 میں گورنر کی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد سے پہلی مرتبہ گورنر نے مزاحیہ انداز میں اشارہ دیا ہے کہ مرکز سے انہیں یہ واضح اشارے مل رہے ہیں کہ مجھے اب چلے جانا ہوگا ۔ تاہم راج بھون کے ذرائع نے بتایا کہ گورنر کے تعلق سے میڈیا نے غیر ضروری ہوّا کھڑا کرنا شروع کیا ہے ۔ تلگودیشم قائدین جیسے ای دیاکر راؤ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر گورنر نے ایسی بات کہی ہے تو بلا شبہ مرکز سے انہیں اشارہ مل چکا ہے ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے مرکز سے ایک سے زائد مرتبہ نمائندگی کی کہ گورنر ای ایس این نرسمہن تلنگانہ کے حق میں کام کر رہے ہیں اور وہ اسے اسٹیٹ ری آرگنائزیشن قانون کے مطابق اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کر رہے ہیں ۔ جس کی مدد سے بین ریاستی مسائل حل کئے جاسکیں۔ آندھراپردیش کے قائدین بھی گورنر کی تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT