Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / گورنر گوا کے رول پر راجیہ سبھا میں کانگریس کی تحریک قبول

گورنر گوا کے رول پر راجیہ سبھا میں کانگریس کی تحریک قبول

نئی دہلی ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کی گورنر گوا کے اندازِ کارکردگی کے بارے میں ٹھوس تحریک کو قبول کرلیا گیا ہے لیکن بعض سرکاری ضوابط ہیں جن کی تکمیل پر ہی مباحث شروع کئے جاسکتے ہیں، راجیہ سبھا کو آج یہ اطلاع دی گئی۔ جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی ، ڈگ وجئے نے اپنی نوٹس کے بارے میں فیصلہ کے تعلق سے جاننا چاہا، جو اُن کی وہ مسترد کردہ نوٹس کے بعد کرسی ٔ صدارت کی ہدایت کے پیش نظر دی گئی ، جو قاعدہ 267 کے تحت دیتے ہوئے معمول کے کام کی معطلی چاہی گئی تھی تاکہ گوا میں واحد سب سے بڑی پارٹی کو تشکیل حکومت کیلئے مدعو نہ کرنے کی بابت گورنر کے عمل پر مباحث کئے جاسکیں۔ ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے کہا، ’’ہاں، آپ نے نوٹس دی ہے … جسے قبول کیا گیا ہے۔

 

کرناٹک میں ضمنی انتخابات
میسورو۔ 22مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں شفافیت لانے کیلئے الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے سا تھ ووٹر ۔ ویریفائیڈ پیپر آڈٹ ٹرائیل یونٹس کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے ذریعہ 9اپریل کو ننجن گڑ اور گنڈلاپیٹ اسمبلی کی نشستوں کے ضمنی انتخابات میں بدعنوانیوں کو روکا جاسکے ۔ ڈپٹی کمشنر آر رندیپ نے جو الیکشن افسر بھی ہیں، کہا کہ پہلی مرتبہ وی وی پی اے ٹی یونٹس کا ان حلقوں میں استعمال کیا جائیگا۔
اس طرح کے یونٹس 2014کے بلہاری اور بنگالورو ساوتھ کے لوک سبھا حلقوں کے منتخب بوتھس میں استعمال کئے گئے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ اترپردیش سے 500وی وی پی ٹی یونٹس لائے گئے۔ یہ آلات 2006کے بعد تیار کردہ ای وی ایمس کے لئے ہی موزوں ثابت ہوتے ہیں۔ یہ سسٹم انتخابی دھاندلی کو روکنے کے تئیں ایک قدم ہے ۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران الکٹرانک ووٹنگ مشین میں کوئی مسائل پیدا ہوں یا پھر دھاندلی یا الٹ پھیر کے الزامات کی صورت میں طبع شدہ سلپس جو ڈبے میں محفوظ رہیں گی ‘ کا استعمال ووٹوں کی تصدیق کے لئے کیا جائے گا۔ وی وی پی اے ٹی یونٹس پرنٹر جیسی مشین ہے جو الکٹرانک ووٹنگ مشین سے مربوط رہے گی اور رائے دہندے کی جانب سے ا لکٹرانک ووٹنگ مشین کا بٹن دبانے پر ایک طبع شدہ کاغذ نکلتا ہے جس میں امیدوارکا نام اور امیدوار جس کو ووٹ دیا گیا کا نشان ہوتا ہے ‘ تاکہ رائے دہندہ اس بات کی جانچ کرسکے کہ اس کا ووٹ مناسب طور پرڈالا گیا ہے ۔ اس کا امیدوار کی طرف سے جائزہ لینے کے بعد یہ سلپ ای وی ا یم سے لگے کنٹینر میں ڈالی جائے گی ۔ جہاں تک پولنگ افسروں کی رسائی ہی ہوسکے گی۔

TOPPOPULARRECENT