Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنمنٹ جونیر کالجس میں بائیو میٹرک و سی سی کیمرے

گورنمنٹ جونیر کالجس میں بائیو میٹرک و سی سی کیمرے

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کمشنر انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ڈاکٹر اشوک نے گورنمنٹ جونیر کالج میں بائیو میٹرک اور چار سی سی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت جاری کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے لکچررس اور طلباء کی حاضری میں اضافہ کے لیے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بائیو میٹرک اور سی سی کیمروں کی خریدی کے لیے ایک خانگی کمپنی کو آرڈرس بھی دئیے جاچکے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ میں 402 کالجس ہیں ۔ ان کالجس کے باب داخلہ کے پاس ایک سی سی کیمرہ ، اسٹاف روم میں ایک سی سی کیمرہ ، دفتر پرنسپل سی سی کیمرہ اور کالج کے عقبی حصہ میں سی سی کیمرہ نصب کئے جائیں گے ۔ کمشنر انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے اس فیصلہ پر مدھوسدھن ریڈی صدر گورنمنٹ جونیر لکچررس یونین نے بورڈ سے استفسار کیا کہ ریاست میں 52 جونیر کالجس میں برقی کی سربراہی نہیں ہے ۔ 220 جونیر کالجس میں کمپیوٹر نہیں ہیں تو پھر ہر کالج میں سی سی کیمروں کی تنصیب سے کیا فائدہ ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT