Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج میں بی یو ایم ایس اور ایم ڈی نشستوں کی حکومت ہند سے منظوری

گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج میں بی یو ایم ایس اور ایم ڈی نشستوں کی حکومت ہند سے منظوری

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): پروفیسر ڈاکٹر واسعہ نوید پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج کی اطلاع کے بموجب گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار کے لیے مختص بی یو ایم ایس اور ایم ڈی کی تمام نشستوں کے لیے تعلیمی سال 2015-16 کے لیے حکومت ہند کے محکمہ آیوش نے منظوری دیدی ہے ۔ ڈاکٹر واسعہ نوید نے مزید کہا کہ بی یو ایم ایس کی جملہ 75 نشستوں کے ساتھ ساتھ یم ڈی یونانی میں 34 نشستوں کے لیے جس میں معالجات 10 ، علم الادویہ 5 ، قبالت و امراض نسواں 9 ، تحفظی و سماجی طب 5 اور کلیات طب کے لیے 5 نشستیں ہوں گی ، کی منظوری کے ساتھ اجازت دیدی ہے ۔ این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس وجئے واڑہ نے پہلے ہی سے بی یو ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کے لیے اہلیتی امتحان ( انٹرنس ٹسٹ ) کے بعد نتائج کا اعلان بھی کرچکی ہے ۔ بی یو ایم ایس اور ایم ڈی انٹرنس امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات کو میرٹ لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے ۔ کونسلنگ کا انعقاد اس ماہ کے اواخر تک رجسٹرار این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس وجئے واڑہ کی جانب سے اعلان کی توقع ہے ۔ کونسلنگ کے ساتھ ہی بی یو ایم ایس اور ایم ڈی یونانی کی تمام مضامین کے تحت گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج میں تعلیمی سال 2015-16 کا آغاز ہوگا ۔ انہوں نے تمام طلباء وطالبات سے جنہوں نے انٹرنس امتحان کامیاب کیا ہے یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو ملاحظہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT