Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج و ہاسپٹل کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن

گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج و ہاسپٹل کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن

کلکٹر حیدرآباد راہول بوجا کا دورہ، ڈیولپمنٹ کمیٹی سے بات چیت
حیدرآباد 9 ڈسمبر (پریس نوٹ) حیدرآباد ڈسٹرکٹ کلکٹر و چیرمین گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج و جنرل ہاسپٹل سوسائٹی جناب راہول بوجا (آئی اے ایس) کی زیرصدارت ایک اجلاس پرنسپال نظامیہ طبی کالج منعقد ہوا جس میں زیرتعمیر وارڈس برائے اِن پیشنٹ، واٹر پائپ لائن، سیوریج، آر سی سی واٹر ٹینک، بورویل اور ہاسٹل و طبی کالج کو آبرسانی کی سہولت، یونانی او پی ڈی، آؤٹ پیشنٹ کی تعمیر، دواخانہ کے کچرے کی نکاسی اور فرنیچر و اکوپمنٹس فنڈس اور مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ میٹنگ میں پرنسپال ڈاکٹر واسعہ نوید، سپرنٹنڈنٹ عابدہ بیگم، رکن ڈیولپمنٹ کمیٹی ڈاکٹر ابوالحسن اشرف، تلنگانہ ہیلت میڈیکل انفراسٹرکچر ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی انجینئر مسٹر رویندر ریڈی، ڈپٹی کمشنر بلدیہ سردار محل، ریجنل ڈپٹی ڈرائرکٹر محکمہ آیوش ڈاکٹر وسنت راؤ نے شرکت کی۔ کلکٹر نے متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ زیرالتواء کاموں کو جلد مکمل کریں اور کالج و ہاسپٹل کی ترقی کیلئے جدید کاموں کے لئے تخمینہ طلب کیا اور انھوں نے دواخانہ کی بہتر کارکردگی کے لئے آئی سرجن گائناکالوجسٹ کے علاوہ سی ایم اوز ، ایس ایم اوز کے علاوہ دیگر طبی و نیم طبی عملہ کے کنٹراکٹ اساس پر تقررات کرنے کا تیقن دیا۔ پروفیسر واسعہ نوید نے کالج کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل آر ایم او ڈاکٹر نسیم اللہ خان نے بھی مسائل پیش کئے جس پر انھوں نے حکومت کی جانب سے ان کاموں کی جلد از جلد تکمیل کے لئے پرنسپال ہیلت سکریٹری سے رجوع ہوکر حل کرانے کا تیقن دیا۔ کلکٹر حیدرآباد نے او پی ڈی، آئی پی ڈی، پیتھالوجی لیاب اور مختلف ڈپارٹمنٹس کیلئے زیرحصول اکوپمنٹس کی فہرست داخل کرنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT