Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گورنمنٹ وہپ تلنگانہ کونسل راجیشور کا حصول جائزہ

گورنمنٹ وہپ تلنگانہ کونسل راجیشور کا حصول جائزہ

چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر ، ایوانوں میں تعاون کا پیشکش
حیدرآباد۔/28اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے رکن قانون ساز کونسل پی راجیشور ریڈی نے آج کونسل کے گورنمنٹ وھپ کی ذمہ داری سنبھال لی۔ قانون ساز کونسل کے صدرنشین سوامی گوڑ، نائب صدرنشین این ودیا ساگر نے انہیں گورنمنٹ وہپ کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ریاستی وزراء ٹی ناگیشورراؤ، ای راجندر، جگدیش ریڈی، رکن اسمبلی ای دیاکر راؤ، ارکان قانون ساز کونسل نارا داس لکشمن، پی لکشما ریڈی اور دوسروں نے بھی ٹی راجیشور ریڈی کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا کہ انہیں کونسل میں گورنمنٹ وھپ کی اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔ راجیشور ریڈی نے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو پوری تندہی کے ساتھ ادا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل میں ارکان کی عوامی مسائل پر حصہ داری میں اضافہ اور صحتمند مباحث کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوزکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست کی ترقی کیلئے جس طرح سرگرم ہیں دونوں ایوانوں کو بھی ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیئے۔

TOPPOPULARRECENT