Friday , July 28 2017
Home / تجارت / گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طالبات داخلہ کے لیے درخواستیں مطلوب

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طالبات داخلہ کے لیے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بیگم پیٹ میں واقع سرکاری ڈگری کالج برائے طالبات میں مختلف کورسیس کے لیے طالبات سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ کالج پرنسپل محترمہ رجنی نے بتایا کہ انگریزی اور تلگو میڈیم میں مختلف کورسیس بی اے انگریزی ، بی اے کمپیوٹر اپلیکیشن ( اکنامکس ، پبلک اڈمنسٹریشن ، کمپیوٹر اپلیکیشن ) بی اے ، پی جی سی ای ( پولیٹیکل سائنس ، جرنلزم ، کمیونیکیٹیو انگلش ) ، بی اے ، ایچ ای پی ( ہسٹری اکنامکس ، پبلک اڈمنسٹریشن ) بی اے ایچ پی جے ( ہسٹری پولیٹیکل سائنس ، جرنلزم ) جیسے کورسیس میں خواہش مند طالبات داخلہ حاصل کرسکتی ہیں ۔ کالج میں تلنگانہ اسکل اینڈ نالج سنٹر ( ٹی ایس کے سی ) کے ذریعہ بی اے کورسیس میں تربیت کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی ہوسکتے ہیں ۔۔

آئی آئی ٹی حیدرآباد میں یم ٹیک داخلے
20 جولائی درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : یم ٹیک کورسیس میں داخلہ کے لیے آن لائن درخواستیں جاریہ ماہ کی 20 تاریخ تک داخل کئے جاسکتے ہیں ۔ اس بات کی اطلاع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ( حیدرآباد ) نے ایک اعلامیہ کے ذریعہ دی ۔ سیول ، الکٹریکل اور میکانیکل شعبہ جات میں داخلوں کے لیے درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں اور تحریری امتحان میں کامیابی کے بعد امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا اور ماہ اگست سے باقاعدہ کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد کے پرنسپل پروفیسر یو جی دیسائی نے بتایا کہ ملکی سطح پر موجود مختلف کمپنیوں کے لیے قابل لحاظ تعداد میں قابل افراد کی سخت ضرورت ہے ۔ اسی مناسبت سے تعلیم دے کر تیار کیا جائے گا ۔ داخلوں سے متعلق مزید تفصیلات مندرجہ ذیل ویب سائٹ iith.ac.in/mtechoneyrad missions/home.jsp پر ملاحظہ کریں۔۔

TOPPOPULARRECENT