Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن اُردو میڈیم کے شاندار نتائج

گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن اُردو میڈیم کے شاندار نتائج

بودھن 3 جون (راست) وی ایس پرساد پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن کی اطلاع کے مطابق بی اے اُردو میڈیم کے نتائج اس سال شاندار رہے۔ اُنھوں نے اولیائے طلباء و اساتذہ کو مبارکباد دی کہ 98% فیصد کامیابی کے نتیجہ کے ساتھ کالج نے یونیورسٹی میں امتیازی مقام حاصل کیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن سال سوم فائنل کی طالبہ حنا سلطانہ نے 600 میں سے 570 نشانات حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی سطح پر بی اے میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ جملہ 62 طلباء و طالبات میں سے 61 طلباء و طالبات نے اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح سال دوم کے نتائج 93% اور سال اول کے نتائج 92% رہے۔ پرنسپل پرساد نے انٹرمیڈیٹ کامیاب طلباء و طالبات سے جلد از جلد بی اے اور بی کام (اُردو میڈیم) میں داخلہ لینے کی درخواست کی ہے۔ یہ داخلے اس سال آن لائن کئے جارہے ہیں۔ ویب سائٹ www.dost.cgg.gov.in پر 100 روپئے رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن فارم داخل کریں۔ انٹرمیڈیٹ ہال ٹکٹ نمبر، آدھار نمبر، پاسپورٹ سائز فوٹو، بی سی اور انکم سرٹیفکٹ کے ساتھ گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن کے ہیلپ سنٹر پر رجوع ہوں اور مفت رجسٹریشن کروائیں۔ جناب عبدالرحمن اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن 9490100030 پر اس ضمن میں ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ آن لائن کی آخری تاریخ 6 جون اور جرمانہ سے 8 جون ہے۔

TOPPOPULARRECENT