Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم کو انسپائر ایوارڈ

گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم کو انسپائر ایوارڈ

سدی پیٹ ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم ناصر پورہ سدی پیٹ کو انسپائر ایوارڈ قومی سطح پر انتخاب ، تفصیلات کے بموجب انسپائر سائنس فیر ضلعی سطح پر ویکا ہائی اسکول سدی پیٹ میں 22 اگسٹ تا 24 اگسٹ انعقاد عمل میں آیا تھا جس میں ریاست تلنگانہ کے 10 اضلاع کے طلباء نے 760 نمونے ( ماڈلس ) کی نمائش کی تھی ۔ جس میں گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم ناصر پورہ نے بھی سائنس فیر میں حصہ لیا ۔ 10 ویں جماعت کا طالب علم شیخ سمیر نے محمد فیاض احمد سائنس ٹیچر ( اسکول اسسٹنٹ ) کی زیرنگرانی ’’ کچرے کی نکاسی ( کچرے کو علحدہ ) کرنے کی مشین ‘‘ ماڈل پیش کیا ضلعی سطح پر انسپائر ایوارڈ ( منتخب حاصل کیا ۔ مورخہ 6 نومبر 2015 تا 8 نومبر ریاستی سطح پر انسپائر سائنس فیر ایس ایف ایس ہائی اسکول نظام آباد میں منعقد ہوا ۔ نظام آباد انسپائر سائنس فیر میں ’’ قومی سطح ‘’ پر اس کا انتخاب عمل میں آیا ۔ واضح رہیکہ ضلع میدک میں ڈیویژن سدی پیٹ سے گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم ناصر پورہ سدی پیٹ کو قومی سطح پر انسپائر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ 6 ڈسمبر 2015 سے پرگتی میدان دہلی میں انسپائر سائنس فیر منعقد ہوگا اس سائنس فیر میں شیخ سمیر طالب علم اور سائنس ٹیچر محمد فیاض احمد منعقدہ سائنس فیر میں ’’ کچرے کو علحدہ کرنے کی مشین ماڈل کے ساتھ 4 ڈسمبر کو سدی پیٹ سے دلی روانہ ہوں گے ۔ ارادے مصمم ہوں ، محنت و لگن ، دلچسپی جدوجہد اور دلچسپی سے طالب علموں کو کامیابی کی منزل حاصل ہوتی ہے ۔ ملک کے ہر بچہ کا مستقبل روشن تابناک ہوتا ہے ملک ہر میدان میں ترقی کی طرف گامزن رہتا ہے اور ملک کا نام ساری دنیا میں روشن رہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT