Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گورنمنٹ ہائی اسکول میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ پر سرپرستوں کا اظہار تشویش

گورنمنٹ ہائی اسکول میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ پر سرپرستوں کا اظہار تشویش

سداسیو پیٹ ۔ 5 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سداسیو پیٹ گورنمنٹ ہائی اسکول میں اولیائے طلباء کی میٹنگ سے مخاطب کرتے ہوئے ہیڈماسٹر و اساتذہ اور اولیائے طلبا نے احاطہ میں لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ان کیس اتھ معاندانہ رویہ پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے مدارس کے ماحول پر ایک میدانہ قرار دیا ۔ احاطہ ہائی اسکول میں بائیک سوار نوجوان جو ایک گاڑی پر تین تین نوجوان سوار ہو کر بلاوجہ غیرضروری لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگتے ہیں جس کی اطلاع سداسیو پیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی اس کے باوجود حالات جوں کا توں ہے ۔ ہیڈماسٹر اور ٹیچرز نے طلباء تعلیمی معیار کے بارے میں اولیائے طلباء کو واقف کروایا بہتر تعلیم کیلئے ان سے تعاون کی خواہش ظاہر کی اور کمزور طلباء کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے والدین سے معذرت کے ساتھ ان طلباء کو سدھار نے کی تلقین کی ۔ ہائی اسکول کے احاطہ میں صاف صفائی اور سیکوریٹی معاملہ پر انتظامیہ کی بار بار توجہ دہانی کے بعد پولیس عملہ متحرک نہ ہونے کی اطلاع اولیائے طلباء کو دی گئی طلباء و طالبات کیلئے ابتدائی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف تنظیموں کے تعاون کی درخواست کی گئی تاکہ طالبات کو ضروریات کی تکمیل کیکلئے سہولت فراہم ہوسکے اس موقع پر ملیحہ ٹیچر ، واجدہ ٹیچر ، احمد رحیم ، مقصود احمد اور دوسروں نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT