Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / گورکھالینڈ کیلئے جانوں کی قربانی‘ مورچہ کا ادعا

گورکھالینڈ کیلئے جانوں کی قربانی‘ مورچہ کا ادعا

علحدہ ریاست گورکھالینڈ کی تحریک کیلئے نوجوان تیار
دارجلنگ(مغربی بنگال) ۔16جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) کئی افراد جن میں سے بیشتر نوجوان ہیں علحدہ ریاست گورکھالینڈ کے کاز کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے تیار ہیں ۔ علحدہ ریاست کی تحریک کی قیادت کرنے والے گورکھا جن شکتی مورچہ نے ادعا کیا کہ دارجلنگ ہلز میں 15جون سے بند منایا جارہا ہے ۔ اُس نے دھمکی دی کہ مرن برت کا آغاز کیا جائے گا اور بعد ازاں علحدہ ریاست کے مطالبہ پر زور دینے کیلئے خودسوزی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔ مورچے نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ان کے مطالبہ کے آگے جھکنا ہوگا ۔ حالانکہ مورچے نے اپنی مرن برت کا پروگرام صدارتی انتخابات کی وجہ سے ملتوی کردیا ہے ‘ تاہم مورچے کے نوجوانوں کے شعبہ نے نوجوانوں کی آئندہ خودسوزی کیلئے راہ ہموار کرنی شروع کردی ہے ۔ نوجوانوں کے شعبہ یووا مورچہ کے صدر پرکاش گرنگ نے کہا کہ خودسوزی کے اعلان کے بعد انہیں سینکڑوں تجاویز اور پیغامات دارجلنگ ہلز کے نوجوانوں اور عوام سے وصول ہوئے ہیں جن میں بعض کیلئے اپنی قربانی دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی شرائط ہیں جو لوگ اپنی جان کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ‘ اپنی مرضی سے ان شرائط پر رضامند ہونے کے بعد قربانی دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پیشگی شرائط نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT