Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / گورکھا لینڈ تحریک کا اجلاس طلب

گورکھا لینڈ تحریک کا اجلاس طلب

دارجلنگ ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گورکھا لینڈ تحریک رابطہ کمیٹی نے 25 اگست کو ایک اجلاس طلب کیا ہے، تاکہ 29 اگست کے مذاکرات میں جس کی تجویز حکومت مغربی بنگال نے بھیجی ہے، شرکت کرنے کی یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔ گورکھاجن مکتی مورچہ اور گورکھا لینڈ تحریک کی قیادت مذاکرات کے سلسلہ میں الجھن زدہ ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی دعوت کا ہنوز کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ کئی مورچہ قائدین نے گورکھا نیشنل لبریشن فرنٹ کی اپنے طور پر ریاستی حکومت سے مذاکرات پر عام آدمی پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT