Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / گورکھا لینڈ کی حمایت میں ٹی ایم سی دارجلنگ کے قائدین کا استعفیٰ

گورکھا لینڈ کی حمایت میں ٹی ایم سی دارجلنگ کے قائدین کا استعفیٰ

دارجلنگ ؍ سلیگوڑی،6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) علاحدہ گورکھا لینڈ کے مطالبے کی حمایت میں کل دیر رات دارجلنگ علاقے کے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایگزیکٹو صدراور دیگر سینئر لیڈروں نے پارٹی اور اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔پہاڑی علاقے میں ترنمول کانگریس کے ایگزیکٹو صدر این بی کھواس، ضلع کمیٹی کے نائب صدر پی گری اور کرسیانگ سب ڈویژن کے نائب صدر موہن لاما نے پارٹی اور عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ کھواس نے صحافیوں سے کہا، ’’میں گورکھا لینڈ کے معاملے پر ترنمول کانگریس سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ اس معاملے پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا‘‘۔

 

عاپ کے تین ارکان اسمبلی کیخلاف
خاتون سے مارپیٹ پر مقدمہ
نئی دہلی، 6جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے تین ارکان اسمبلی کے خلاف دہلی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران ایک خاتون کو مبینہ طور پر مار پیٹ کرنے کے سلسلے میں سیول لائن تھانے میں مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔سمرن جیت کور نے عاپ کے تلک نگر سے رکن اسمبلی جرنیل سنگھ، اوکھلا سے امانت اللہ خان اور مالویہ نگر سے سومناتھ بھارتی کے خلاف یہ ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ تینوں کے خلاف دفعہ 323، 342، 354، 354 اے (1)اور 509/34 کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے۔ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ 28جون کو اسمبلی احاطے میں اس کے ساتھ مارپیٹ، بدتمیزی، بے ہودی باتیںاور اس کی توہین کی گئی۔ ’’میں اسمبلی کی کارروائی دیکھنے گئی تھی لیکن میرا گیلری کا پاس نہیں بن پایا اور میں اسمبلی عمارت کے باہر تھی۔ اسی دوران اسمبلی کی ایک بھیڑ نکلی۔ بھیڑ میں سے جرنیل سنگھ اچانک دوڑتے ہوئے آئے اور مجھے دیکھتے ہی بولے کہ یہ وہ لڑکی ہے جس نے سنجے سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ، اس کو پکڑو، اس کو مارو۔‘‘

TOPPOPULARRECENT