Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / گورکھا لینڈ کی مخالفت ‘ دانشوروں کا وزیر اعظم کو مکتوب

گورکھا لینڈ کی مخالفت ‘ دانشوروں کا وزیر اعظم کو مکتوب

کولکتہ 11 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے دانشوروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے دارجلنگ میں معمول کے حالات بحال کرنے پر زور دیا ہے ۔ ادب ‘ پینٹنگ اور اداکاری کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں نے ‘ جن کا قومی سطح پر وقار ہے ‘ ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں معمول کے حالات بحال کیا جانا چاہئے اور احتجاج کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے ۔ ان دانشوروں نے علیحدہ گورکھا لینڈ کے مطالبہ کی مخالفت کی ہے ۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ بنگال کی مزید تقسیم کے مطالبات کو بیرونی طاقتوں سے ہوا مل رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT