Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / گورکھپور سانحہ : سہ رکنی کمیٹی تشکیل

گورکھپور سانحہ : سہ رکنی کمیٹی تشکیل

 

 

نئی دہلی ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام)انڈین میڈیکل اسوسی ایشن نے اترپردیش کے گورکھپور میں واقع سرکاری ہاسپٹل میں تقریباً 70 بچوں کی موت کی تحقیقات کیلئے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اسوسی ایشن نے اندرون 48 گھنٹے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔

 

نوٹ بندی : نریندر مودی اور ریزرو بینک کا متضاد موقف : کانگریس
نئی دہلی ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی یوم آزادی تقریر کے دوران نوٹ بندی پر اعداد و شمار کے حوالے کے بارے میں سوال اٹھایا۔ پارٹی کے ترجمان غلام نبی آزاد نے بتایا کہ نریندر مودی نے کل کہا ہیکہ نوٹ بندی کے بعد تین لاکھ کروڑ روپئے بینکنگ سسٹم میں شامل کئے گئے ۔ ان کا یہ بیان ریزرو بینک کے اس دعویٰ کے عین برعکس ہے جس میں کہا گیا ہیکہ ہنوز نوٹوں کی گنتی جاری ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہاکہ ریزرو بینک ابھی نوٹوں کی گنتی میں مصروف ہے ۔ وزیراعظم کو یہ کیسے پتہ چلا کہ تین لاکھ کروڑ روپئے بینکنگ سسٹم میں شامل کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یا پھر ریزرو بینک غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ اس معاملہ میں دونوں کو بھی اپنا موقف واضح کرنا ہوگا۔ ریزرو بینک نے جعلی کرنسی اور کالادھن کے بارے میں بھی اب تک تفصیلات نہیں بتائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT