Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / گورکھپور ہاسپٹل میں ایک اور بچہ کی موت

گورکھپور ہاسپٹل میں ایک اور بچہ کی موت

گورکھپور ۔ /17 اگست (سیاست ڈاٹ کام)گورکھپور سرکاری ہاسپٹل میں آج ایک اور بچہ کی دماغی بخار کے سبب موت واقع ہوگئی اور /7 اگست سے اب تک اس ہاسپٹل میں جملہ 72 اموات ہوئی ہیں ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس بچہ کو دماغی بخار کے خصوصی وارڈ میں شریک کیا گیا تھا ۔ یہاں آج 15 متاثرہ بچوں کو شریک کیا گیا ہے ۔ 12 اور /14 اگست کے درمیان دماغی بخار سے جملہ 6 اموات ہوئی ہیں ۔ اس دوران سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو رکن سبھاشنی علی کی زیرقیادت وفد نے ہاسپٹل میں متاثرہ والدین سے ملاقات کی ۔

TOPPOPULARRECENT