Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / گوری لنکیش قتل کیس : وزارت داخلہ کو کرناٹک کی رپورٹ کی پیشکشی

گوری لنکیش قتل کیس : وزارت داخلہ کو کرناٹک کی رپورٹ کی پیشکشی

نئی دہلی ۔ /9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سنگھ پریوار کی کٹر ناقد خاتون جرنلسٹ گوری لنکیش کی بنگلور میں بعض نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاکت پر مرکزی وزارت داخلہ کو حکومت کرناٹک سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔ ریاستی چیف سکریٹری نے حقائق پر مبنی اپنی رپورٹ میں اس سنسنی خیز قتل کی تفصیلات اور اس کے بعد پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کا تذکرہ کیا گیا ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی اور 55 سالہ خاتون جرنلسٹ کے قتل میں ملوث افراد کا پتہ چلایا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT