Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / گوری لنکیش کی ہلاکت بہیمانہ قتل : امریکہ

گوری لنکیش کی ہلاکت بہیمانہ قتل : امریکہ

واشنگٹن ۔ /8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے شہر بنگلور میں کنڑ صحافی گوری لنکیش کی ہلاکت کو ’’بہیمانہ قتل ‘‘ قرار دیتے ہوئے امریکہ نے کہا کہ مقتول صحافی اظہار خیال کی آزادی کی علامت تھی ۔ کانگریس سب کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی کارگزار اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوب اور وسط ایشیاء امور ایلیس ویلس نے کہا کہ ہندوستان نے مذہبی اقلیتوں کیلئے اعلیٰ ترین دستوری تحفظ فراہم کیا ہے ۔ امریکہ کا مقصد بھی ہندوستان کے ساتھ اسی بنیاد پر کام کرنا ہے تاکہ حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے اور اپنے دستور اور قوانین کو نافذ کیا جاسکے ۔ کسی بھی جمہوریت کیلئے چیالنجس کھڑے ہوتے ہیں ۔ ہندوستان بھی ایک جمہوری ملک ہے یہاں اس طرح کے قتل افسوسناک ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT