Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / گوسوامی کو 4 اور شربسول کو 9 مقامات کی ترقی

گوسوامی کو 4 اور شربسول کو 9 مقامات کی ترقی

دبئی ۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش ویمنس فاسٹ بولر انیا شربسول نو درجے ترقی کرتے ہوئے کیریئر میں بہترین ساتویں مقام پر فائز ہوگئیں ہیں۔ جھولن گوسوامی نے چار درجے ترقی سے دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی درجہ بندی جاری کی۔بیٹنگ میں سارا ٹیلر کو تین درجے بہتری سے بارہواں مقام پر ہیں جبکہ ہندوستان کی ہر من پریت کور سات درجے ترقی کی بدولت چھٹے مقام پر آگئی ہیں۔ پونم یادیو کی پانچ درجے بہتری سے 14واں مقام ہے۔ میگ لیننگ کا پہلا اور میتھالی راج کا دوسرا مقام برقرار ہے۔ الیکس بلیک ویل نے ایک درجہ ترقی سے نٹالی اسکیور کو ساتویں مقام سے محروم کردیا۔ لیزلی لی تین درجے تنزلی سے نویں نمبر پر چلی گئیں۔

اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی کرکٹرز ایسو سی ایشن سے ملاقات
سڈنی۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو ن اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلین کرکٹرز اسو سی ایشن (اے سی اے) کے وفد سے ملاقات کی۔ اے سی اے کی جانب سے الیسٹر نکولسن، شین واٹسن اور سائمن کیٹچ نے ان سے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے گفتگو کی۔ شین واٹسن نے کہا کہ کھلاڑیوں نے گراس روٹ کی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے تیس ملین ڈالرز خرچ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی نمائندہ تنظیم نے تو اپنے حصے کا کام کردیا لیکن کرکٹ آسٹریلیا کو بھی مالی تنازعہ کے حل کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔ یہ اعزاز ہے کہ کھلاڑیوں نے اپنی آمدنی سے بھاری رقم بنیادی سطح کی کرکٹ کیلئے مختص کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT