Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / گوشت پر پابندی :درخواست پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

گوشت پر پابندی :درخواست پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج تین رکنی ججس کی بنچ کو ہدایت دینے کیلئے داخل کردہ درخواست کو مسترد کرتے ہوئے جس میں جموں و کشمیر ہائیکورٹ کی سرینگر بنچ کے بجائے جموں میں اس کیس کی سماعت کی جائے کی اپیل کی گئی تھی۔ کشمیر میں گوشت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کل رات ہی چیف جسٹس ایچ ایل دتو اور جسٹس ارون مشرا پر مشتمل ایک بنچ نے کہا تھا کہ میں نے چیف جسٹس سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے اس مسئلہ پر کسی قسم کی توقع ظاہر نہیں کی۔ بنچ کا احساس ہیکہ جب درخواست گذار کے وکیل یہ کہہ رہے ہیں کہ وہاں پر لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہوسکتا ہے تو اس مسئلہ کی سماعت سرینگر بنچ میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT