Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / گوشت کے اکسپورٹر معین قریشی کی ای ڈی تحویل

گوشت کے اکسپورٹر معین قریشی کی ای ڈی تحویل

نئی دہلی 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ اکسپورٹر معین اختر قریشی جنھیں غیرقانونی رقمی لین دین کی تحقیقات کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گرفتار کیا، اُنھیں آج دہلی کی ایک عدالت نے 31 اگسٹ تک ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا۔ یہ حکمنامہ خصوصی جج ارون بھردواج نے ای ڈی کی جانب سے معین قریشی کی 14 روزہ تحویل طلب کرنے کے بعد جاری کیا۔ قریشی کو کل رات یہاں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اُنھیں اِس کیس میں پوچھ تاچھ کے لئے بلایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT