Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / گوشت کے ایکسپورٹر معین قریشی کو عدالتی تحویل میں دیدیا گیا

گوشت کے ایکسپورٹر معین قریشی کو عدالتی تحویل میں دیدیا گیا

نئی دہلی 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے گوشت کے متنازعہ برآمد کنندہ معین قریشی کو جنھیں رقمی ہیر پھیر کے ایک مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا، 22 ستمبر تک عدالتی تحویل میں دیدیا۔ خصوصی جج ارون بھردواج نے معین قریشی کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کو 16 ستمبر تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معین قریشی کو آج پولیس تحویل کے اختتام کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے جیل بھیج دیا گیا۔ اس ادارہ نے دعویٰ کیاکہ ’’گواہوں نے اپنے بیانات میں توثیق کی کہ اُنھوں نے قریشی اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے ان کے ملازمین کے ذریعہ کروڑوں روپئے پہونچایا تھا۔ ایک گواہ نے کہاکہ ملزم کی طرف سے اپنے اور اپنے ساتھیوں کے لئے اُس کو سی بی آئی کے ایک مقدمہ میں کی گئی مدد کے عوض تقریباً 1.75 کروڑ روپئے باہر بھیجا تھا۔

TOPPOPULARRECENT