Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / گولڈ بانڈس اسکیم کو کابینہ کی منظوری

گولڈ بانڈس اسکیم کو کابینہ کی منظوری

نئی دہلی ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرفینانس ارون جیٹلی نے کابینی اجلاس کے بعد کہا کہ کابینہ نے آج گولڈ بانڈ اور گولڈ رہن رکھنے کی اسکیمات کو منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلہ کا مقصد گھروں اور دیگر اداروں میں سونے کے ذخائر کو جمع کرنے کی کوششوں کو روکنا اور عملی طور پر اس قیمتی دھات کو منجمد کرنے سے روکنا ہے۔ وزیرفینانس نے کہا کہ گولڈ بانڈ اور گولڈ رہن اسکیمات محفوظ اور معاشی طور پر مستحکم ہوں گی۔ بینکنگ سسٹم نے 20 ہزار ٹن سونے کے ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے اس کیلئے مقتدراعلیٰ بانڈس جاری کئے جائیں گے۔ مرکزی کابینہ نے 15 سال کی مدت کیلئے بینکوں میں سونا جمع کرانے کی اسکیم متعارف کرائی ہے۔ عوام اس قیمتی دھات کو سرمایہ کاری کے مقصد سے خریدتے ہیں۔ اس طرح کے بانڈس، 5 گرام، 10 گرام، 50 گرام اور 100 گرام کی شکل میں 5 سال تا 7 سال کی مدت کیلئے جاری کئے جائیں گے۔ سونے کی خریدی پر کی جانے والی سرمایہ کاری وقت آنے پر منفعت بخش ہوگی۔ تاہم ایک سال میں ایک شخص کیلئے سونے کی خریدی کی حد 500 گرام رکھی جائے گی۔ اس طرح کے بانڈس کی پیشکش صرف ہندوستانی شہریوں کیلئے ہے۔

TOPPOPULARRECENT