Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / گولڈ میڈلسٹ امریکی تیراک ڈاکوؤں کا نشانہ

گولڈ میڈلسٹ امریکی تیراک ڈاکوؤں کا نشانہ

ریو ڈی جنیرو ۔ 15اگست (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے امریکی تیراک اور دیگر تین کھلاڑیوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔امریکہ کی اولمپک کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تیراک رائن لوکٹی، جیمی فیجن، جیک کونگر، گونر بنٹز کو مسلح افراد نے ریو میں لوٹ لیا۔بیان کے مطابق ڈاکوؤں نے مسلح پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور کھلاڑیوں سے رقم اور دیگر استعمال کی اشیا کا مطالبہ کیا۔ابتدا میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ان اطلاعات کی تردید کی تھی تاہم بعد میں امریکی اولمپک کمیٹی نے اس واقعے کی تصدیق کر دی۔چاروں کھلاڑی فرانسیسی ٹیم کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد ٹیکسی میں واپس ایتھلیٹکس ویلج جا رہی تھے کہ راستے میں ان کو روک کر لوٹ لیا گیا۔اس واقعے کے بارے میں سب سے پہلے اس وقت معلوم ہوا جب رائن لوکٹی کی والدہ نے یو ایس ٹو ڈے کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو اس واقعہ میں کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن واردات پر لرز گیا ہے۔اس پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ترجمان مارک ایڈمز نے کہا تھا کہ ڈکیتی کی خبروں میں بالکل سچائی نہیں ہے۔ ریو میں اس سے قبل اسپین کی کشتی رانی کی ٹیم کے تین ارکان اور آسٹریلیا کے معذور کھلاڑی کو بندوق کی نوک پر لوٹا جا چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT