Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / گولڈ میڈلسٹ پرینکا پر 8 سال کی پابندی

گولڈ میڈلسٹ پرینکا پر 8 سال کی پابندی

نئی دہلی۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی خاتون ایتھلیٹ اور ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ پرینکا پنور پر ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث 8 برس کی پابندی عائد کر دی گئی۔ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کے مطابق پرینکا کا دوسری مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان کے نمونوں میں قوت بخش ادویات پائی گئی ہیں۔ناڈا کے قانون کے تحت اگر کوئی بھی ایتھلیٹ دوسری مرتبہ اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف وزری میں ملوث پایا جائے تو اس پر کم از کم 8 برس یا پھر تاحیات پابندی لگائی جاتی ہے۔اس سے قبل 2011 میں بھی پرینکا کا ڈوپ ٹسٹ مثبت آیا تھا۔واضح رہے کہ پرینکا نے 2014 میں منعقدہ ایشین گیمز میں ویمنز 4×400 میٹر ریلے میں ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

مہیلا اور اتاپٹو سری لنکائی کوچنگ کی دوڑمیں شامل
کولمبو ۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے 8 امیدوار سامنے آگئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد گراہم فورڈ کے مستعفی ہونے پر فیلڈنگ کوچ نک پوٹاس عبوری ہیڈ کو چ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں تاہم بورڈ کے صدر تھیلنگا سماتھی پالا انہیں کل وقتی کوچنگ دینا چاہتے ہیں۔ ان کے علاوہ ڈین جونز، مہیلا جے وردھنے ، مارون اتاپتو،پال نکسن ، ٹام موڈی ، پیری ڈی برائن اور اسٹیفن فلیمنگ کے نام بھی لئے جا رہے ہیں۔حالیہ دنوں میں سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے مظاہرے انتہائی مایوس کن ہے ۔

TOPPOPULARRECENT