Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / گولکنڈہ اور عنبر پیٹ میں سڑک حادثات، دو افراد ہلاک

گولکنڈہ اور عنبر پیٹ میں سڑک حادثات، دو افراد ہلاک

حیدرآباد۔/21جولائی، ( سیاست نیوز) گولکنڈہ اور عنبر پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 65سالہ میر اظہر علی جو ریاست نگر علاقہ کے ساکن تھے گزشتہ ہفتہ تقریب میں شرکت کے لئے گولکنڈہ کے علاقہ آئے جو گنبدان قطب شاہی کی سڑک پر پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ شخص سڑک عبور کرنے کے د وران زخمی ہوگیا تھا۔ عنبر پیٹ پولیس کے مطابق 46سالہ ناگیش کمار جو پیشہ سے تاجردلسکھ نگر علاقہ کا ساکن 13جولائی کو یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ عنبر پیٹ کے علاقہ میں موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT