Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گولکنڈہ قلعہ میں یوم آزادی تقاریب کی تیاریاں

گولکنڈہ قلعہ میں یوم آزادی تقاریب کی تیاریاں

چیف منسٹر کے سی آر ، پرچم کشائی انجام دیں گے ، تاریخی عمارتوں کو سجانے کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 3 اگسٹ ۔ ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے حسب سال گزشتہ اس سال بھی شہر کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ میں 15 اگسٹ کو یوم آزادی تقاریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ملک کی اس 29 ویں ریاست کی تاسیس کے بعد نئی ریاستی حکومت پہلی مرتبہ گزشتہ سال اس قلعہ میں یوم آزادی تقاریب کا انعقادعمل میں لائی تھی۔ چنانچہ اس سال بھی اسی مقام پر ان تقاریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف سکریٹری راجیو شرما نے آج اس ضمن میں کئے جانے والے انتظامات کاجائزہ لیا اور متعلقہ عہدیداروں کو کسی بھی خامی سے پاک انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈس پر شہیدوں کی یادگار پر خراج عقیدت ادا کریں گے ۔ بعد ازاں قلعہ گولکنڈہ پر قومی پرچم کشائی انجام دیں گے ۔ راجیو شرما نے جشن آزادی تقاریب کے موقع پر راج بھون ، سکریٹریٹ ، ہائی کورٹ اور دیگر عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ قلعہ گولکنڈہ دراصل ورنگل کی کاکتیہ سلطنت سے تعلق رکھتا ہے لیکن 1363 بہمنیوں نے اس کو اپنی سلطنت میںشامل کرلیا تھا ۔ 1518 میں بہمنیوں کے زوال کے بعد یہ قطب شاہوں کا دارالحکومت بنا ۔ بعد ازاں اورنگ زیب نے قلعہ گولکنڈہ کو سلطنت مغلیہ میں ضم کرلیا تھا ۔

 

TOPPOPULARRECENT