Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / گولکنڈہ ماسٹرز : ہریندر گپتا ٹائٹل کی برقراری کیلئے کوشاں

گولکنڈہ ماسٹرز : ہریندر گپتا ٹائٹل کی برقراری کیلئے کوشاں

حیدرآباد ، 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈیفنڈنگ چمپئن ہریندر گپتا اپنے ٹائٹل کی برقراری کیلئے کوشاں ہوں گے جب گولکنڈہ ماسٹرز گولف چمپئن شپ کا دوسرا ایڈیشن جمعرات کو یہاں حیدرآباد گولف کلب میں شروع ہوگا۔ حیدرآباد گولف اسوسی ایشن (ایچ جی اے) اور پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا (پی جی ٹی آئی) جو ہندوستان میں پروفیشنل گولف کی منظوری دینے والی آفیشل باڈی ہے، دونوں نے آج اس ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن کا اعلان کیا جس میں 40 لاکھ روپئے کی انعامی رقم ہوگی۔ یہ ٹورنمنٹ جس سے قبل کل چہارشنبہ کو Pro-Am ایونٹ منعقد کیا جائے گا، اس کا افتتاح آج ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ محمد محمود علی نے کافی دھوم دھام کے درمیان کیا۔ اس ٹورنمنٹ میں ہندوستان اور اس کے پڑوسی ممالک سے 120 نامور پروفیشنل گولفرز کے ساتھ ساتھ چھ مقامی امیچرز بھی حصہ لیں گے۔ اس مسابقت میں شامل سرکردہ ہندوستانیوں میں شوبھانکر شرما، کھالین جوشی، اداین مانے، رولیکس رینکنگ میں سرفہرست فیروز علی ملا، مکیش کمار، شمیم خان، شنکر داس، اور ابھجیت سنگھ چڈھا و دیگر ہیں۔ اتم سنگھ مونڈی ڈائریکٹر پی جی ٹی آئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT