Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / گولکنڈہ میں لڑکی کااغوا اور عصمت ریزی

گولکنڈہ میں لڑکی کااغوا اور عصمت ریزی

حیدرآباد۔ 21 اپریل (سیاست نیوز) گولکنڈہ میں کمسن لڑکی کے اغوا اور عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے دو افراد بشمول اصل ملزم کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر گولکنڈہ سید فیاض نے بتایا کہ رام دیو گوڑہ کی ساکن 13 سالہ طالبہ کا دو افراد سلیم اور الطاف نے اغوا کرلیا اور اسے تانڈور لے گئے جہاں اسے ٹنکو نامی شخص کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹنکو نے ہی لڑکی کی عصمت ریزی کی۔ پولیس نے سلیم اور ٹنکو کو حراست میں لے لیا اور لڑکی کی طبی جانچ کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT