Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / گولیار۔ماں اور چھوٹے بھائی کے سامنے بندوق کی نوک پر لڑکی کیساتھ اجتماعی عصمت ریزی کاواقعہ‘ تین گرفتار

گولیار۔ماں اور چھوٹے بھائی کے سامنے بندوق کی نوک پر لڑکی کیساتھ اجتماعی عصمت ریزی کاواقعہ‘ تین گرفتار

بھوپال۔پولیس کے مطابق گولیار میں ایک گیارہ سال کی لڑکی کے ساتھ بندوق کی نوک پر اس کے گھر میں ماں ااور چھوٹے بھائی کے سامنے اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پچھلے چہارشنبہ کے روز پیش ائے اس واقعہ میں ملوث تین لوگوں کی گرفتاری کے متعلق بھی پولیس نے وضایت کی ہے۔

گولیار کے بیجولی پولیس اسٹیشن انچارج راگھویر مینا نے پی ٹی ائی کو فون پر بتایا کہ دو ملزمین نے متاثر لڑکی کی ما ں او رایک چودہ سال کے بھائی کو گولی مارنے کی دھمکی دی جبکہ ایک ملزم عصمت ریزی کی گھناونی حرکت کررہا تھا۔

ملزمین جنھوں نے لڑکی کا جنسی استحصال کیا ہے کہ پہنچان جھانور سنگھ کشواہاکے طور پر کی گئی ہے جبکہ دو جنھوں نے اس جرم میں جھانور کا ساتھ دیا ان کی شناخت راجو کشواہا‘ اور رام نیواس کشواہا کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ پچھلی رات تینوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے او ر تحقیقات کی جارہی ہے‘‘۔ملزمین کو اپی ئی سی کی دفعہ376ڈی‘450‘506اور 34کے تحت گرفتار کرلیاگیا ہے

TOPPOPULARRECENT