Friday , March 24 2017
Home / سیاسیات / گووا میں جمہوریت کا قتل : شیوسینا

گووا میں جمہوریت کا قتل : شیوسینا

ممبئی ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاکٹ کام) شیوسینا نے آج بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ گووا میں چھوٹی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت تشکیل دے رہی ہے۔ یہ ’’جمہوریت کا قتل‘‘ ہے۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں آج کہا گیا ہے کہ حالانکہ کانگریس گووا میں حکومت تشکیل نہیں دے سکی۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ بی جے پی زیر قیادت حکومت اور ریاست میں حالیہ تبدیلیوں کو ’’اخلاقی‘‘ کہا جاسکتا ہے۔ منوہر پاریکر نے کل چیف منسٹر گووا کی حیثیت سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا جبکہ سپریم کورٹ نے کانگریس کے حکم التوا کی درخواست مسترد کردی اور چیف منسٹر کو ہدایت دی کہ وہ جمعرات تک ایوان اسمبلی میں اکثریت ثابت کریں۔ اکثریت کا ثبوت اس حکومت کے بارے میں فیصلہ کن ہوگا لیکن موجودہ صورتحال جمہوریت کے قتل سے کم نہیں ہے۔

 

پٹھان کوٹ میں تلاشی کارروائی ہنوز جاری
پٹھان کوٹ۔15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پٹھان کوٹ فضائیہ کے فوجی ہوائی اڈے پر اب بھی سخت چوکسی اور تلاشی مہم جاری ہے۔ محکمہ سراغ رسانی نے اس علاقہ میں مشتبہ افراد کے موجود ہونے کی اطلاع دی تھی۔ پنجاب پولیس، فوج ، ہندوستانی فضائیہ اور ہماچل پردیش پولیس نے کل مشترکہ تلاشی کارروائی شروع کردی۔ اس کارروائی میں 500 فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ فضائی نگرانی بھی ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ جاری ہے۔ فوج کی طلایہ گردی کے علاوہ سریع الحرکت ٹیمیں بھی تلاشی مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT