Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / گوپال انسل کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی

گوپال انسل کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی

نئی دہلی، 8مارچ (سیاست ڈاٹ کام)  سپریم کورٹ نے سنیما گھر آتشزدگی کے مجرم گوپال انسل کی جیل کی سزا میں تبدیلی سے متعلق عرضی کی سماعت سے آج انکار کردیا۔ اور شنوائی کو کل پر ڈال دیا۔ عدالت نے گوپال کی پیروی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ رام جیٹھ ملانی کی دلیلیں سننے کے بعد ہتھیار ڈالنے کیلئے کچھ اور وقت دینے کی درخواست بھی ٹھکرا دی۔ گوپال نے اپنے بھائی سشیل انسل کی مانند سزا میں تبدیلی کی مانگ کی تھی۔ سپریم کورٹ نے حال ہی میں گوپال کو اس معاملے میں جیل کی باقی مدت کی سزا کاٹنے کی ہدایت دی تھی جبکہ اس کے بڑے بھائی سشیل کو جیل کی سزا سے راحت مل گئی تھی۔عدالت نے سشیل کی پیرانہ سالی کی پریشانیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے پہلے ہی جیل کی سزا کاٹ لی۔ چھوٹے بھائی نے بھی اسی طرح راحت دینے کی درخواست کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT