Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / گوپال گاندھی کو بی جے ڈی کی تائید : پٹنائیک

گوپال گاندھی کو بی جے ڈی کی تائید : پٹنائیک

بھوبنیشور ۔18جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اُڈیشہ کے چیف منسٹر نوین پٹنائیک نے آج اعلان کیا کہ نائب صدرجمہوریہ کے انتخابات میں ان کی پارٹی بیجو جنتادل (بی جے ڈی )، اپوزیشن امیدوار گوپال کرشن گاندھی کی تائید کرے گی ۔ اس علاقائی جماعت نے صدارتی انتخابات میں حکمراں این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند کی تائید کی تھی ۔ تاہم پٹنائیک نے نائب صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی ڈی کے صدر نے کہاکہ ’’بیجوجنتادل ، گوپال کرشن گاندھی کی تائید کرے گی‘‘ ۔ بی جے ڈی پارلیمانی پارٹی کے ترجمان کیلاش سنگھ دیو نے کہاکہ بی جے ڈی نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کانگریس اور بی جے پی سے مساویانہ دوری برقرار رکھی ہوئی ہے ۔ پٹنائک نے 2012ء میں کہا تھا کہ (گوپال کرشن ) گاندھی ان کے دیرینہ اور قابل قدر دوست ہیں اور ’’ہم اس وقت سے دوست رہے ہیں جب میں سیاست سے وابستہ نہیں ہوا تھا ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT