Saturday , June 24 2017
Home / جرائم و حادثات / گوپن پلی ڈمپنگ یارڈ سے مسخ شدہ خاتون کی نعش برآمد

گوپن پلی ڈمپنگ یارڈ سے مسخ شدہ خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد /31 مئی ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی پولیس نے ایک خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ گوپن پلی کے علاقہ میں واقع ایک کنسٹرکشن کمپنی کے روبرو واقع ڈمپنگ یارڈ سے پولیس نے اس نعش کو برآمد کرلیا جس کی اطلاع پولیس کو حاصل ہوئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ علاقہ گوپن پلی تانڈہ کے تحت آتا ہے ۔ نعش بکھری ہوئی حالت میں تھی ۔ جس کو جنگلی جانوروں نے نوچ کر کھایا ہوگا ۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد نعش کو منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

ممنوعہ کمیکل سے آم کو پکانے والا شخص گرفتار
حیدرآباد /31 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے زہریلے ممنوعہ کیمیکل کے ذریعہ آم کو پکا رہے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے اڈہ گٹہ سوسائٹی کے علاقہ میں کارروائی کے دوران ایک فلیٹ پر دھاوا کیا اور اس کارروائی میں بڑی مقدار میں ملاوٹی اشیاء اور میوؤں کو پکانے کیلئے استعمال کی جانے والی ممنوعہ اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ۔ انسپکٹر کے پی ایم پی مسٹر کوشالکر نے یہ بات بتائی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT