Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / گوپی چند کی دُختر کو جکارتہ میں دوہرے تاج ، سمیعہ فاروقی بھی فاتح

گوپی چند کی دُختر کو جکارتہ میں دوہرے تاج ، سمیعہ فاروقی بھی فاتح

نئی دہلی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بیڈمنٹن کے قومی کوچ پولیلا گوپی چند کی دختر گیاتری پولیلا نے جکارتہ کے پمنگونن جیارایا جونیر گرینڈ پری میں سنگلز اور ڈبلز دونوں خطاب جیت لیا۔ انڈر۔ 15 گرلز سنگلز ٹائٹل میں گیاتری نے ڈبلز میں اپنی ساجھیداری میں کھیلتے ہوئے انڈونیشیائی جوڑی کیلی لارسیا اور شیلانڈری وایولا کے خلاف 21-15، 21-17 سے فتح حاصل کی۔ گیاتری اور سمیعہ دونوں ہی نے حیدرآباد کی گوپی چند اکیڈیمی میں تربیت حاصل کی تھی۔ انڈر۔ 15 مقابلے کے بعد سمیعہ فاروقی نے کہا کہ ’’میرے لئے یہ ایک عظیم تجربہ رہا کہ سنگلز فائنل میں مجھے خود اپنی ہی ساجھیدار کے مدمقابل کھیلنا پڑا۔ اس قسم کے ٹورنمنٹس ہمارے لئے عظیم درس و سبق ہوتے ہیں اور ہم ایسے کئی مقابلوں کی امید رکھتے ہیں۔ مَیں اپنے کوچ گوپی سر کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتی ہوں جو ہمیں بہتر سے بہتر بننے کی کوششوں میں ہماری مدد کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT