Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / گوڈسے کی سراہنا ، ہائیکورٹ میں درخواست

گوڈسے کی سراہنا ، ہائیکورٹ میں درخواست

ممبئی ۔16 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بمبئی ہائیکورٹ میں آج مفاد عامہ کی ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں گاندھی جی کے قاتل نتھورام گوڈسے کی تعریف و تحسین پر مبنی ویب سائیٹ شروع کرنے والوں کیخلاف حکومت مہاراشٹرا کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دینے کی خواہش کی گئی ہے ۔ سماجی کارکن کیتن تروڈکر نے یہ درخواست دائر کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ ) اس ویب سائیٹ تیار کرنے والوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 121 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دینے پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT