Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / گوگل انڈیا اور حکومت تلنگانہ کے مابین معاہدہ

گوگل انڈیا اور حکومت تلنگانہ کے مابین معاہدہ

حیدرآباد 4 مارچ ( پی ٹی آئی ) گوگل انڈیا اور حکومت تلنگانہ نے ریاست میں ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں کو آگے بڑھانے ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے آج جاری کردہ ایک اعلامیہ کے بموجب ریاستی حکومت کے اشتراک سے ٹی ہب کوششوں کو اور اہل اسٹاٹ اپس کو گوگل انڈیا کی جانب سے گوگل کلاؤڈ کریڈٹس اور دوسرے پلیٹ فارمس تک رسائی فراہم کی جائیگی ۔ یادداشت مفاہمت پر ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و صنعت کے ٹی راما راؤ اور گوگل انڈیا کے نمائندوں نے دستخط کئے ۔ اس معاہدہ کے تحت جو دوسری سہولیات ہونگی ان میںتمام سرکاری ویب سائیٹس کو موبائیل فرینڈلی بنایا جائیگا اور ایسے پروگرامس متعارف کروائے جائیں گے جن سے مقامی چھوٹے اور اوسط کاروباروں کو آن لائین جانے میں مدد دی جائیگی اور آن لائین حفاظت کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ گوگل انڈیا کی جانب سے اینڈرائیڈ بنیادی کورسیس انجینئرنگ اور ایم سی اے طلبا کیلئے شروع کئے جائیں گے تاکہ انہیں موبائیل ایپ تیار کرنے کی صلاحیتوں کوفروغ دیا جاسکے ۔ اس کے علاوہ گوگل اپنے گوگل کلچرل انسٹی ٹیوٹ پراجیکٹ کے حصہ کے طور پر محکمہ کلچر و سیاحت کے ساتھ بھی کام کریگا تاکہ ریاست میں ثقافتی اور فن تعمیر کے ورثہ کو بھی ڈیجیٹل انداز میں پیش کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT